ابنا: عراقي وزارت داخلہ کے حکام نے بتايا ہے کہ شمالي بغداد ميں واقع سني اکثريتي علاقے طارميہ ميں پير کے روز پوليس کي وردي پہنے کچھ لوگوں نے کئ گھروں پر حملہ کرکے چھے لوگوں کو اغوا کر ليا اور بعد ميں ان کے گھروں کے قريب ان لوگوں کي لاشيں مليں ۔رپورٹ کے مطابق شمالي عراق کے نينوا ميں پير کے ہي روز دو مختلف حملوں ميں جيل کے دو سيکوريٹي گارڈ اور دو عام شہري مارے گئے ۔ اسي طرح عراقي ذرائع کے مطابق، جنوبي بغداد ميں ايک بم دھماکے ميں ايک شخص مارا گيا اور بصرہ ميں بھي ايک بم دھماکے ميں ايک شخص زخمي ہو گيا ۔ سن 2013 کے آغاز سے اب تک عراق ميں دہشت گردانہ حملوں ميں 4400 سے زائد لوگ مارے جا چکے ہيں۔
.......
/169